Saturday, May 31, 2025, 12:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے

برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے

مغربی کنارے میں آبادکاری کے ذمہ دار افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں لگا نے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ نے غزہ جنگ میں اسرائیل کے طرزعمل پر اعتراض کرتے ہوئے اس کے ساتھ آزاد تجارت کے مذاکرات معطل کر دیے اور وزارت خارجہ میں اس کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

 وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے منگل کو برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب میں کہا کہ برطانیہ کی حکومت مغربی کنارے میں آبادکاری کے ذمہ دار افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دنیا دیکھ رہی ہے، تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔ امداد روکنا، جنگ کو وسعت دینا اور اپنے شراکت داروں اور دوستوں کی بات پر دھیان نہ دینا ناقابل دفاع ہے اور اسے بند ہونا چاہیے۔‘

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ’برطانیہ غزہ میں اس نئی تباہی کو برداشت نہیں کر سکتا اور اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل کو روک رہا ہے۔‘

banner

ان کہنا تھا کہ برطانیہ 2030 روڈ میپ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعاون کا جائزہ لے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’نیتن یاہو کی حکومت کے عمل نے اسے ضروری بنا دیا ہے، جبکہ اسرائیل کی حکومت نے کہا کہ ’بیرونی دباؤ اسرائیل کو اپنے دفاع کے راستے سے نہیں ہٹا سکتا۔‘

اسرائیل کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اگر اندرونی سیاسی محرکات اور اسرائیل مخالف جذبات کے باعث برطانوی حکومت اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔‘

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ’اسرائیل کا غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے اور بھوک کے شکار افراد کی امداد کو محدود کرنے کا مطلب ہے کہ جنگ ایک نئے تاریک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024