Thursday, September 19, 2024, 5:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ: روس کیلئے جاسوسی کا الزام، پانچ افراد پر فرد جرم عائد ہوگی

برطانیہ: روس کیلئے جاسوسی کا الزام، پانچ افراد پر فرد جرم عائد ہوگی

ملزمان روسی سیکیورٹی سروسز کے آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد پر فردِ جرم عائد کی جائے گی

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان آئندہ منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے ، 5 بلغاریائی شہریوں اورلن روسیو، بیزیر دزامبازوو، کیٹرین ایوانوا، ایوان اسٹویانوو اور وانیا گیبیرووا پر اگست 2020ء سے فروری 2023ء کے درمیان معلومات اکٹھی کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ الزامات میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ روسی سیکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔

banner

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں میں کام کرنے، روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024