برطانیہ میں مشرقی لندن کے علاقے میں ایک شخص نے تلوار کے وار کر کے 13سالہ لڑکے کو ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ 36سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ تصور نہیں کیا جا رہا۔
لندن میٹروپولیٹبن پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ اسٹورٹ بیل نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو پولیس افسران شدید زخمی ہوئے جنہیں سرجری کی ضرورت ہے لیکن ان سمیت زخمی ہونے والے بقیہ دونوں افراد کی جانوں کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔
انہوں نے جائے حادثہ کی بدولت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس سے بتاتے ہیں کہ زخمیوں میں سے ایک 13سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں تلوار کے وار کے بعد اسپتال لے جایا گیا اور اس کے کچھ دیر بعد وہ دم توڑ گئے۔
وزیراعظم رشی سونک نے حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سڑکوں پر اس طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں، میں ایمرجنسی سروسز کی فوری کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور پولیس افسران کی بہادری پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔