Friday, November 22, 2024, 4:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں انتخابی مہم کا آخری روز؛ لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کے ووٹرز سے وعدے

برطانیہ میں انتخابی مہم کا آخری روز؛ لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کے ووٹرز سے وعدے

تمام پارٹیاں جیت کیلئے پرعزم، ابتدائی جائزوں میں لیبر پارٹی فیورٹ قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔

رائے عامہ کے ابتدائی جائزوں میں لیبر پارٹی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ملک میں 14 برس سے برسرِ اقتدار کنزرویٹو پارٹی کی پوزیشن کمزور ہے۔ انتخابی دوڑ میں گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یو کے اور اسکاٹش نیشنل پارٹی بھی میدان میں ہیں۔

رائے عامہ کے ابتدائی جائزوں کے مطابق اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو انتخابات میں نمایاں کامیابی مل سکتی ہے جو کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دے گی۔

انتخابات کے لیے جمعرات کی صبح گیارہ بجے پولنگ کا آغاز ہو گا اور جمعے کو واضح ہو جائے گا کہ وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا نیا مکین کون گا۔

banner

ووٹر مختلف حلقوں اور علاقوں سے ساڑھے چھ سو قانون سازوں کو منتخب کریں گے۔

برطانیہ میں ایک حکومت کی سیاسی مدت پانچ سال کی ہوتی ہے اور چونکہ کنزرویٹو پارٹی نے دسمبر 2019 میں آخری الیکشن جیتا تھا اس لیے اگلے عام انتخابات قانون کے مطابق جنوری 2025 تک ہونے تھے تاہم برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات قبل از وقت چار جولائی کو ہوں گے۔

قبل از وقت ہونے والے ان انتخابات کے لیے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024