Saturday, July 19, 2025, 4:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر، ویلز اور اسکاٹ لینڈ سب سے زیادہ متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

برفباری اور شدید سردی سے یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، برفباری کی وجہ سے برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کی تہہ جم گئی جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوا

اس کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024