Sunday, December 22, 2024, 4:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث 100 پروازیں منسوخ

برطانیہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث 100 پروازیں منسوخ

کرسمس منانےگھروں سے نکلے ہزاروں افراد کو پریشانی کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر  آج 100 پروازیں منسوخ کردیں۔

رپورٹ کے مطابق 100 پروازوں کا منسوخ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے اور اس کے نتیجے میں 15 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے گھروں سے نکلنے سے پہلے پروازوں کا شیڈول چیک کرنے کی درخواست کی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

banner

اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں رات 9 بجے تک تیزہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

کرسمس منانےگھروں سےگاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

برطانوی ریل کمپنی نے بھی خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں ریل نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر یا منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024