Saturday, April 19, 2025, 1:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرہ، پولیس نے وارننگ جاری کردی

برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرہ، پولیس نے وارننگ جاری کردی

پولیس نے اوتارسنگھ کھنڈاکی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبےکے بعد وارننگ جاری کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں آباد خالصتان کے حامیوں کی جان کو بھارت سے خطرات لاحق ہیں، اس حوالے سے برطانوی پولیس نے وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خالصتان کےحامیوں کوبھارت سےلاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے خالصتان کے حامیوں کو جان کو درپیش خطرے کی وارننگ جاری کی ہے، پولیس نے اوتارسنگھ کھنڈاکی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبےکے بعد وارننگ جاری کی ہے۔

خیال رہےکہ برطانیہ میں خالصتان تحریک کے لیے سرگرم اوتارسنگھ کھنڈا گزشتہ جون میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، جس کے چند روز بعد سکھ فار جسٹس کےکینڈا چیپٹر کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا۔

banner

لواحقین کوشبہ ہے کہ اوتارسنگھ کھنڈا کو بھی بھارت نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے۔

واضح رہےکہ برطانیہ میں جان کو درپیش خطرے کی وارننگ پولیس کے پاس خطرےکی نشاندہی کے ثبوت پر جاری کی جاتی ہے۔

ترجمان ویسٹ مڈلینڈزپولیس کا کہنا ہےکہ لوگوں کی جان کے خطرےکی معلومات ملنے پر ایکشن لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024