Tuesday, November 12, 2024, 9:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں سکھوں کو لاحق خطرات کی وارننگ پر ارکان پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

برطانیہ میں سکھوں کو لاحق خطرات کی وارننگ پر ارکان پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیر سکیورٹی کو خط، فوری ملاقات کا وقت مانگ لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر کو خط لکھا ہے۔ جس میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈہاٹ سے فوری ملاقات کی درخواست بھی کی ہے۔

لیبر پارٹی کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں رہنے والے سکھ افراد کو برطانوی پولیس نے ان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

banner

یاد رہے کہ کینیڈا نے جون 2023 میں ہردیپ سنگھ ننجر کی موت میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی محاذ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ بھارت نے 2023 میں نیویارک میں سکھ کارکن کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024