رطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ریڈ وارننگ جاری کردی۔
بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔
اس کے علاوہ طوفانی ہواؤں کے سبب درخت گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ ہوگئے۔
جنوبی و ساؤتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔