Monday, December 23, 2024, 4:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا

برطانیہ میں لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا

جنسی زیادیتوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں 8 نوجوان لڑکیوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

لیڈز کراؤن کورٹ نے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سزاسنائی، جنسی زیادتیوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔

ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر عائد پابندی اب اٹھا دی گئی

banner

جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں سرفراز ریاض کو 15برس، ظفر اقبال کو 17 برس، ناصر اقبال کو 10 برس، توصیف حنیف کو ساڑھے 9 برس، علی شاہ کو 10 برس، محسن نادات کو ساڑھے 7 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محمد چھوٹیا کو 17 برس، بلال پٹیل کو 13 برس، آصف کو 24 برس، سرفراز مناف کو ساڑھے 4 برس، محمد ناظم کو ساڑھے 7 برس عامر کو 8 برس، خرم رزاق کو 22 برس، ناصر کو 18 برس، ظفر قیوم کو 30 برس، مائیکل برنک شاہ کو 8 برس اور عمران مہربان کو 13 برس قید کی سزا سنائی گئی۔


اسی طرح سارا کوتیاسین کو 15 برس، انصار قیوم کو 20 برس، جبار قیوم کو 13 برس، محمد عمران کو 15 برس، سلیم ناصر کو 19 برس، عرفان خان کو 12برس اور عمر فاروق کو 18 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024