48
برطانیہ میں مسجد کے باہر پاکستانی نژاد کمسن بچے کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کرنے والا ملز گرفتار ہوگیا۔
یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب پیش آیا تھا جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں رائل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
متاثرہ فیملی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم آئے ہیں، زخم گہرے ہونے کی وجہ سے اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پارک کے قریب لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 17 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔