100
برطانوی حکومت پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کرے گی ۔
توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی روانڈا ملک بدری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
برطانوی حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہی سے حراست میں لے لیا جائے۔
حکام کے طے کردہ منصوبے کے مطابق انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال موسم گرما میں پہلی پرواز روانڈا کے لیے روانہ ہوگی۔
