52
برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں 30 جولائی سال کا گرم ترین دن رہا۔
منگل 30 جولائی برطانیہ کا 2024میں گرم ترین تھا جہاں گزشتہ روز ہیٹ ویو کی شدید لہر اور تپش نے برطانیہ کے بڑے حصوں کو متاثر کیا۔
ہیتھرو اورکیوگارڈن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ (90F) تک ریکارڈ کیا گیا ۔
ملک کے کئی حصوں میں جولائی میں درجہ حرارت اس بار اوسط سے 4 سے 5 ڈگری زیادہ رہا۔
برطانیہ میں رواں ہفتے کےاختتام پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ شدید بارش کے پیشِ نظر یِلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔