66
برطانیہ نے اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے منفرد ورلڈ کپ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ٹوکیو میں ’کوڑا اٹھانے‘ کا افتتاحی ورلڈ کپ اپنے نام کیا، ایونٹ میں 21 ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں۔
جاپان، امریکا، آسٹریلیا اور فرانس سمیت اکیس ممالک کے شرکا 90 منٹ میں سب سے زیادہ کوڑا اٹھا کر ٹائٹل کیلئے مقابلہ کرنے کیلئے جاپانی دارالحکومت میں جمع ہوئے تھے۔
برطانوی ٹیم نے سب سے زیادہ 57 کلو گرام کچرا اٹھا کر عالمی کپ اپنے نام کر لیا، مقابلے میں مجموعی طور پر 548 کلو گرام کچرا اکٹھا کیا گیا۔
اس ایونٹ ’سپوگومی ورلڈ کپ‘ کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور خاص طور پر سمندر میں بہنے والے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا تھا۔