Thursday, September 19, 2024, 8:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا

برطانیہ نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا

چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا : نائب وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی حکومت نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا۔

برطانوی نائب وزیراعظم اولیورڈاؤڈن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔

نائب وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن نے بتایا کہ سائبر حملے میں ملوث 2 چینی شخصیات اور چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

banner

سائبر حملے اگست 2021 میں الیکٹورل کمیشن پر کیے گئے تھے، حملے کے ذریعے 40 ملین ووٹر اور 43 انفرادی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ و لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین پر تنقید کرنے والے متعدد لارڈز اور اراکین پارلیمنٹ سائبر حملوں کا نشانہ بنے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024