Thursday, April 3, 2025, 11:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کا متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان

برطانیہ کا متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اسلامی ملکوں سے برطانیہ آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024ء سے ہو گا، اس سہولت سے خلیج تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کو بھی فائدہ ہو گا۔

بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔

تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا، اس ضمن میں برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

banner

برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2022ء میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024