73
برطانیہ نے اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کرنے سے تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تعلیم نے بتایا کہ ایسے اسکول جہاں موبائل فونز پر پابندی تھی وہاں تعلیمی کلچر بہتر ہوا ، طلباء زیادہ پُرامن اور آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اور ملازمین تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہےجو سائبر کرائم اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں