یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان کے باعث سخت موسم نے تباہی مچا دی
بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے، دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
حکام کی جانب سے مغربی بوسنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جب شدید موسم نے ڈرور کی میونسپلٹی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس کے باعث 17ہزار رہائشیوں ک رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔
کروشیا میں اڑتالیس افراد برف کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو اداروں نے کئی گھنٹوں کی جدجہد کے بعد تمام افراد کو ہنگامی طور پر بچا لیا گیا۔
سلووینیا اور مغربی سربیا میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں
یونان میں بھی شدید بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سیاحتی مقام آرا خووا میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو کر رہ گیا۔ انتظامیہ سڑک سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔