Tuesday, November 12, 2024, 10:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برکس کا مشرقِ وسطیٰ اور افغانستان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار

برکس کا مشرقِ وسطیٰ اور افغانستان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار

اسرائیل سے لبنان میں کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل تنظیم ‘برکس’ کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کے شہری علاقوں میں اپنی کارروائیاں روکے جس سے بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

روس کے شہر کازان میں ہونے والے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اعلامیے میں افغانستان کے طالبان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کریں۔ طالبان حکام یہ یقینی بنائیں کہ اُن کی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

banner

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رُکن ممالک جنگ، دہشت گردی اور منشیات سے پاک افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں لوگوں کو انسانی حقوق حاصل ہوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہوں۔

اعلامیے میں یوکرین تنازع کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

اعلامیے میں یوکرین تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں اور دیگر سفارتی ذرائع بروئے کار لانے کی توثیق کی گئی۔

برکس اعلامیے میں رُکن ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

‘برکس’ اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔

سن 2009 میں برازیل، روس، بھارت اور چین نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ بعد ازاں اس میں جنوبی افریقہ، مصر، ایتھیوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024