بشار الاسد دمشق سے فرار ہو کر ماسکو پہنچ گئے ہیں
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بشار الاسد کے ماسکو پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتین نے شام کے صدر بشار الاسد کو روس میں پناہ دینے کا فیصلہ ذاتی طور پر کیا ہے۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ پوتین اور بشار الاسد کے درمیان کوئی طے شدہ ملاقات نہیں ہے۔ انہوں نے روس میں بشار الاسد کی آمد کے وقت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔
پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرے پاس صدر بشار الاسد کی نقل و حرکت کے بارے میں آپ کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
کریملن نے پیر کو کہا ہے کہ شام میں روس کے دو فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔
کریملن نے مزید کہا کہ جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس سے اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔