Monday, June 2, 2025, 10:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیمپ جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کا سامان بھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے سامان میں ادویات اور روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر آج اڈیالہ جیل منتقل کیا جانا تھا۔

banner

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024