Saturday, April 19, 2025, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بشکیک میں تشدد سے کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، کرغیز حکومت

بشکیک میں تشدد سے کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، کرغیز حکومت

صورتحال قابو میں ہے : کرغیز وزارت داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بشکیک میں موجود پاکستانی حکام نے کہا کہ کرغیز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی طالب علموں کے خلاف ہجوم کے تشدد میں کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک نہیں ہوا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرغیز وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ اس سے قبل سفارت خانے نے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد طالب علموں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی طالب علموں کی ہر ممکن مدد کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کو ہاسٹل کا دورہ کرنے اور طالب علموں سے ملنے کا بھی حکم دیا۔

banner

سفیر نے وزیراعظم کو بشکیک کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس واقعے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ زخمی طالب علموں کی مدد کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں بروقت معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024