Thursday, November 21, 2024, 8:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بغاوت پراکسانے کا کیس،صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ کےدائمی وارنٹ جاری

بغاوت پراکسانے کا کیس،صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ کےدائمی وارنٹ جاری

کہیں بھی نظر آنے پر صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی صابر شاکر اور صحافی معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے۔

صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ پر عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا،کہیں بھی نظر آنے پر پولیس کو صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

صحافی معید پیرزادہ اور صابر شاکر پر الزام ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو بغاوت پر اکسایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین دونوں صحافیوں کے ویڈیو پیغامات کے ذریعے ہدایات لے رہے تھے۔

banner

خیال رہے کہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ اندراجِ مقدمہ سے قبل ہی پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024