Tuesday, July 22, 2025, 12:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے، رومانیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ 13 برس کے انتظار کے بعد’شینگن ایریا’ میں شامل ہو گئے ہیں۔

دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی اور شینگن ایریا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے جو دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔

رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔

banner

بلغاریہ اور رومانیہ اس برس کے آخر تک شینگن میں مکمل طور پر ضم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ 1985 میں بنایا گیا شینگن ایریا 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024