Monday, October 13, 2025, 9:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب

بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب

افتتاحی تقریب میں بلغاریہ کے سرکاری حکام اور فلسطینی سفارتی عملے نے شرکت کی

by NWMNewsDesk
0 comment

بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل پارک کے ایک گوشے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

فلسطین پارک کارنر کا افتتاح شمال مشرقی بلغاریہ کے شہر ڈوبریچ میں انٹرنیشنل پارک میں ہوا جس میں مقامی فلسطینی سفارت خانے کا عملہ بھی شامل تھا۔

افتتاحی تقریب میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ڈوبریچ کے میئر نے شرکت کی جبکہ قومی کھلاڑیوں اور سفارتی اراکین بھی موجود تھے۔ فلسطین کارنر پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا اور ملک کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کارنر کے آس پاس زیتون اور دیگر درخت لگائے گئے۔

واضح رہے کہ فلسطینی کاز کی حمایت میں ایسی ہی ایک تقریب 14 ستمبر کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ‘ریاست فلسطین’ اسٹریٹ کے نام سے ہوئی تھی۔ جس میں ایک سڑک کو ریاست فلسطین کا نام دیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا اور فلسطینی سفیر رؤف المالکی نے سٹی کونسل کی تعریف کی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024