Monday, December 23, 2024, 12:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے عمرقید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی منسوخ کر دی

بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے عمرقید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی منسوخ کر دی

گجرات حکومت کا مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کا غلط استعمال قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی منسوخ کر دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلےمیں کہا ہے کہ گجرات حکومت کا بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔

بلقیس بانو کیس کے ملزمان کی رہائی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گجرات حکومت مجرموں کی معافی کے احکامات پاس کرنے کی اہل نہیں تھی، مجرموں کی رہائی کا فیصلہ عدالت میں “دھوکہ دہی” کرکے اور مادی حقائق کو دبا کر حاصل کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 11 ملزمان کو گجرات فسادات میں بلقیس بانو سے زیادتی، اس کے خاندان کے 7 افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

banner

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کا فیصلہ گزشتہ سال 12 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024