102
بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا ہونے والے مقامی فٹ بالرز کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔
مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور7 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ناکا بندی کردی گئی ہے، سکیورٹی ادارے مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔
6 فٹ بالرز کو ڈیرا بگٹی سے سبّی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب اغوا کرلیا گیا تھا۔
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کو اغوا کرنے والے دہشت گرد ہیں۔
انہوں نےکہا ہےکہ فرنٹیئرکور بلوچستان کھلاڑیوں کی بخیریت واپسی کے لیے آپریشن کو لیڈ کر رہی ہے، امید ہے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیں گے۔
