پاکستانی صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے نواح میں مارگٹ اور قلات میں ہوئے دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ سےتقریباﹰ 30 کلومیٹر دور مارگٹ چوکی نامی علاقے میں ایک سڑک کے کنارے نصب کردہ دیسی ساخت کا ایک بم پھٹنے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار پیراملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے
اسی دوران ایک دوسرے واقعے میں، بلوچستان ہی میں قلات کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
مارگٹ بم دھماکے میں چار نیم فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ قلات میں مارے گئے تینوں افراد عام شہری تھے۔
قلات کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار جمیل بلوچ نے بتایا کہ حکام کو یقین ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب کردہ اس بم کا ہدف مختلف تھا، مگر ٹارگٹ عام شہریوں کی ایک گاڑی بن گئی۔