103
پاکستان کے سورش زدہ صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران سے اغوا ہونے والے پانچ افراد میں سے چار کی شناخت ہوگئی ۔اغوا ہونے والے افراد ٹیکنیشن اور مزدور ہیں۔
کیچ انتظامیہ کے مطابق مغویوں کی شناخت حسنین، نذیر احمد، فاروق اور صفدر کے ناموں سے ہوئی،اغوا ہونے والے افراد ٹیکنیشن اور مزدور ہیں،مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کیچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغوی افراد ساجدی بازار میں موبائل فون ٹاور لگانے گئے تھے، مغویوں کی گاڑی آواران سے 7کلومیٹر دور ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار سے ملی تھی۔
کیچ انتظامیہ کے مطابق موبائل فون کمپنی کے حکام نے بھی ان افراد کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔
