Friday, March 14, 2025, 4:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنوں حملے میں افغان شہریوں کے ملوث تھے:پاک فوج

بنوں حملے میں افغان شہریوں کے ملوث تھے:پاک فوج

تمام 16 دہشتگرد، 13 شہری اور 5 جوان ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا کر خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بنوں میں ہونے والے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور اس حملے کی ہدایات افغانستان میں موجود شدت پسند گروہ نے دیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں اس حملے میں پانچ فوجیوں اور 13 شہریوں کی ہلاکت جبکہ 32 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خودکش دھماکوں سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، دھماکوں اور فائرنگ سے قریب واقع ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت شدید متاثر ہوئیں۔

banner

پاک فوج کا کہنا ہے پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائےگی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024