تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری گرینڈ حیات ہوٹل کےکمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔
لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔
تھائی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
خیال رہےکہ ابتدائی طور پر واقعےکے حوالے سے تھائی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ان 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم برطانوی خبر ایجنسی کو ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا ہےکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔