Saturday, May 31, 2025, 12:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

76 سال کی شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلادیش کے عام انتخابات میں ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کی جماعت بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے الیکشن میں 222 نشستیں حاصل کیں جب کہ انتخابات میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے بجائے آزاد امیدواروں نے بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹی ہے اور 63 نشستیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیشی الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک کی موجودہ اپوزیشن جماعت جتیا پارٹی نے 300 کے ایوان میں صرف 11 نشستیں ہی حاصل کی ہیں۔

banner

آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہونے والے متعدد امیدوار ایسے ہیں جنہیں عوامی لیگ نے ٹکٹ کے لیے منتخب نہیں کیا تھا تاہم انہیں ایک ڈمی امیدوار کے طور پر الیکشن میں کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ 76 سال کی شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے جماعتوں کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024