Sunday, December 22, 2024, 10:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلادیش میں ڈینگی 900 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گیا

بنگلادیش میں ڈینگی 900 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گیا

رواں سال اب تک ڈینگی سے 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، سیکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہونے لگیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر تک بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔اسپتالوں میں رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

banner

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024