بھارت کے شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے عمارت زمین بوس گئی۔
حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بنگلورو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئے۔
حکام کا بتانا ہےکہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ بارشوں کی وجہ سے بھی ریسکیو کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کیلئے ‘یلو’ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔