49
بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، 22 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
فائر سروس حکام نے بتایا کہ آگ ایک ریستوران میں شروع ہوئی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔