Thursday, November 21, 2024, 6:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بوائے فرینڈ نے یوگنڈا کی اولمپیئن ربیکا چیپتگے کو زندہ جلاڈالا

بوائے فرینڈ نے یوگنڈا کی اولمپیئن ربیکا چیپتگے کو زندہ جلاڈالا

ربیکا چیپتگے اکتوبر 2021 سے اب تک کینیا میں ہلاک ہونے والی تیسری نمایاں خاتون کھلاڑی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

یوگنڈا کی اولمپک میراتھن میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ ربیکا چیپتگے اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سے آگ لگائے جانے کے بعد جمعرات کو جان کی بازی ہار گئیں۔

ربیکا چیپتگے کو اُن کے بوائے فرینڈ نے چار روز قبل کینیا میں پیٹرول چِھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اُن کا 75 فیصد جسم جُھلس گیا تھا۔

واضح رہے کہ ربیکا چیپتگے اکتوبر 2021 سے اب تک کینیا میں ہلاک ہونے والی تیسری نمایاں خاتون کھلاڑی ہیں۔

خاتون ایتھلیٹ جو پیرس اولمپکس کی میراتھن میں 44 ویں نمبر پر رہیں، خود پر ہونے والے حملے کے بعد کینین رِفٹ ویلی سٹی میں زیرِعلاج رہیں۔

banner

واقعے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے، اُس کا 30 فیصد جسم جُھلس چکا ہے اور وہ بھی اسی ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں ربیکا کا علاج ہو رہا تھا۔

کینیا کے وزیر کھیل کپچمبا مرکومین نے ربیکا چیپتگے کی موت کو ’پورے خطے کا نقصان‘ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ یاددہانی کرواتا ہے کہ صنفی امتیاز پر مبنی تشدد کے خاتمے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، اس تشدد نے حالیہ برسوں کے دوران کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
یوگنڈا کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ربیکا چیپتگے کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024