41
بٹ کوائن کی قدر میں سال کے دوران ہفتہ وار سب سے بڑی کمی کا خدشہ ہے
دنیا کی سب سے بڑی کریپٹو کرنسی کی قدر ایک دن کے دوران 8 فیصد تک کم ہوکر 53ہزار 523 سو ڈالر ہوگئی جو کہ فروری کے آواخر کے بعد سب سے کم ہے۔
یہ کمی ہفتہ وار بنیاد پر 12 فیصد سے زیادہ سے تھی جو نومبر 2022 کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔
مد مقابل کرنسی اتھر اپنی قدر میں 9 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 841 سو ڈالر پر آگئی جو 2 ماہ کی کم ترین قدر ہے۔
ایم ٹی گوکس جو کہ ایک دہائی قبل اپنے انہدام سے پہلے کرپٹ کرنسی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج مارکیٹ تھی۔
اپنے قرض دہندگان کو بٹ کوائن کی واپسی شروع کر سکتی ہے جو ممکنہ طور پر فروخت کنندگان ہوسکتے ہیں جب کہ اس کے شیئرز کی مالیت 2014 میں چند سو ڈالر تھی۔