Wednesday, March 12, 2025, 5:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتیہ جنتا پارٹی 27 سال بعد دہلی انتخابات میں کامیاب

بھارتیہ جنتا پارٹی 27 سال بعد دہلی انتخابات میں کامیاب

ہماری ضمانت ہے کہ ہم دہلی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، مودی

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کو شکست دے دی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 27 سال بعد نئی دہلی میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

اروند کیجریوال نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم فیصلہ قبول کرتے ہیں اور بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں۔

مرکز میں حکمران رہنے والی بی جے پی نے 1998 کے بعد سے دہلی کا الیکشن نہیں جیتا تھا اور اسے جماعت کی بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

banner

اگرچہ مکمل نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، لیکن بی جے پی کو نئی دہلی اسمبلی کی 70 میں سے 48 نشستیں جیتنے کی امید ہے۔

نئی دہلی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے حکومت کرنے والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) 22 نشستیں ہی لے سکی۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ ہماری ضمانت ہے کہ ہم دہلی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، لوگوں کے لیے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔

انتخابات میں نتائج سے کہیں زیادہ سخت مقابلہ تھا، کیوں کہ بی جے پی کو 46 فیصد اور عام آدمی پارٹی کو 44 فیصد ووٹ ملے۔

1947 میں تقسیم ہند کے بعد نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر پنجابی خاندانوں پر مشتمل ریاست کے خوشحال علاقوں میں بی جے پی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

کم آمدنی والے علاقے، جن میں سے زیادہ تر اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے کچی آبادیوں میں رہنے والے شہری شامل ہیں، زیادہ تر عام آدمی پارٹی کے ساتھ رہے۔

کانگریس پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی، لیکن کم از کم 10 حلقوں میں عام آدمی پارٹی کی جیت کے امکانات کو نقصان پہنچایا۔

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی ناکامی سے توقع کی جارہی ہے کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات کے بعد مودی کی پارٹی کو تقویت ملے گی، جہاں پارٹی نے اپنی اکثریت کھو دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024