Sunday, June 29, 2025, 7:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے شادی کرلی

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے شادی کرلی

سندھی اور پنجابی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

اداکارہ اور اداکار نے گووا کے پرتعیش مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی مرکزی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے سندھی اور پنجابی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات منعقد کیں۔

شادی کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق بھی کی۔

banner
View this post on Instagram

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

دونوں نے عروسی لباس کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی 21 فروری کو ہوئی اور دونوں ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔

خیال رہے کہ رکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ پنجابی جب کہ جیکی بھگنانی کا تعلق سندھی ہندو خاندان سے ہے اور دونوں اب تک ایک درجن کے قریب بولی وڈ سمیت دیگر زبان کی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024