109
بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے مبینہ طور پر خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کی رات کو اداکار ناگا بھوشن کی گاڑی فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون اور اُن کے 58 سالہ شوہر شدید زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ شوہر کا علاج جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار بھوشن کو گرفتار کرلیا
