بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مود ی کی راجستھان میں کی گئی تقریر کے خلاف شکایات کا جائزہ لے رہےہیں۔
مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔
اپوزیشن جماعت کا نگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ امیدوار کی حیثیت سے قطع نظر، شہریوں کے مختلف طبقوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نااہل قرار دینا ہی واحد حل ہے۔