Thursday, September 19, 2024, 5:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 9 روز سے لاپتہ

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 9 روز سے لاپتہ

سیلر ساحل ورما کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

9 روز سے لاپتہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس اہلکار کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا

لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہےکہ” انکے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیونکہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہو گیا ہے”۔

یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہےکہ” ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا”،اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

banner

لاپتہ سیلرساحل ورما کے والد نے اپنےبیٹے کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا

ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ” واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کرتاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی”

لاپتہ نیوی سیلر کے والدین نے ان کے بیٹے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا

بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024