بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکا ہوا ہے۔
اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔
نئی دہلی پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہلی فائر سروس کو شام تقریبا 6 بجے کال پر دی گئی، فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے ایک خالی پلاٹ میں ہوا۔
#WATCH | Visuals from outside the Israel Embassy in Delhi
As per the Israel Embassy, around 5:10 pm there was a blast at close proximity to the embassy. pic.twitter.com/KsSot9LGgF
— ANI (@ANI) December 26, 2023
دھماکے کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ میڈیا کو بھی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔
بھارتی حکام کے مطابق فون کرنے والے شخص کی شناخت کے ساتھ اس کے محرکات کی بھی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔