Thursday, November 21, 2024, 6:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان کا خطرہ

بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان کا خطرہ

10لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور، ہائی الرٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان دانا بھارت پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔

ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

طوفان کے خدشے کے پیش نظر 10 لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کررہے ہیں جب کہ تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور 200 کے قریب ٹرینوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ خلیج بنگال پر ہوا کا دباؤ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو جمعرات تک طوفان کی شکل اختیار کر جائے گا۔

banner

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات اور 25 اکتوبر کی صبح 100یا 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران طوفانی ہوائیں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جب کہ شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024