70
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس دوران پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
تامل ناڈو حکام کا کہنا ہےکہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار شہری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے
حکام کے مطابق ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2 دنوں میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات اور گاؤں ندی کے کنارے واقع ہیں جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔