Tuesday, April 1, 2025, 11:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک، 23 فوجی اہلکار لاپتہ

بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک، 23 فوجی اہلکار لاپتہ

'مختلف مقامات سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں، کم از کم 82 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 22 زخمی ہیں'

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی شمال مشرقی ریاست سِکم میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں 23 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کی سرحد سے متصل ریاست سِکم میں منگل سے بدھ کی صبح تک 40.9 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ اس موسم میں معمول کی بارش (8.6) سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

سکم کے چیف سیکریٹری وی بی پاٹھک نے بتایا کہ ابھی تک مختلف مقامات سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ کم از کم 82 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 22 زخمی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے دریائے تیستا پر نصب کم از کم آٹھ پُل ٹوٹ چکے ہیں

banner

اس سیلاب کی وجہ لوناک جھیل کے اوپر کلاؤڈ برسٹ یا مختصر دورانیے میں بہت زیادہ بارش کو قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے سکم کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024