بھارتی ریاست کیرالہ میں مسیحی دعائیہ تقریب میں دھماکے سےایک شخص ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے وقت ریاست کے کالامسری میں 2 ہزار سے زیادہ لوگ مسیحی مذہبی تقریب میں جمع تھے۔
کیرالہ کے اعلیٰ ترین پولیس افسر شائق درویش نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘
پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک ٹفن باکس میں رکھا گیا تھا۔
#BREAKING: Intelligence agencies have given 3 alerts to Kerala Government for possible attacks on Non-Muslims in the last one week but Kerala Govt. didn't take it seriously. (Sources)#Ernakulam #Kerala #NonMuslimsUnderAttack pic.twitter.com/4urk8TpcO7
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) October 29, 2023
پولیس نے بتایا کہ 45 زخمی افراد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 18 لوگ آئی سی یو میں ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
آگ لگی ہوئی ہے۔