Monday, November 25, 2024, 12:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی صحافی اور سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی، ایپل نے متاثرین کو ہیکنگ الرٹ بھیج دیے

بھارتی صحافی اور سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی، ایپل نے متاثرین کو ہیکنگ الرٹ بھیج دیے

بھارتی حکومت پر عام انتخابات سے چند ماہ قبل اپنے ہی شہریوں کیخلاف ہیکنگ ٹولز کے استعمال کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کرنے لگی ۔۔ صحافی اور سیاستدانوں کے فونز ہیک کرنے کی کوشش پر موبائل فون کمپنی ایپل نے ہیکنگ الرٹ بھیج دیئے

ایپل کی جانب سے یہ الرٹ کرپشن سے جڑے معاملات کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی آنند مانگنالے سمیت بھارت میں 20 سے زائد افراد کو بھیجے گئے جن میں زیادہ تر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہیں۔

تحقیقاتی صحافیوں کے عالمی نیٹ ورک آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے شریک بانی ڈریو سلیوان کا کہنا ہے کہ بھارت کے حمایت یافتہ ہیکرز نے اگست 2023 میں ایک بھارتی صحافی کے آئی فون پر این ایس او گروپ کے سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ سے جاسوسی کی کوشش کی۔

banner

ایپل کی جانب سے بھیجے گئے الرٹس میں ہیکس کے پیچھے بھارتی حکومت یا استعمال شدہ سپائی ویئرکی نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم صحافی کے فون کا فرانزک کرنے والی کمپنی نے جاسوسی کیلئے استعمال کیے جانے والے سافٹ ویئر پیگاسس کی نشاندہی کی ہے۔

او سی سی آر پی کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ فرانزک تحقیق نے بھارتی صحافی کے فون کی ہیکنگ کی کوشش اسرائیلی فرم این ایس او کے ہیکنگ ٹول پیگاسس سے جوڑی ہے۔

یہ جاسوس ویئر ہیکرز کو اہداف کے سمارٹ فونز تک رسائی کی اجازت دیتے ہوئے انہیں کالزریکارڈ کرنے، پیغامات روکنے اورفون سننے کے قابل آلات میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ڈریو سلیوان کے مطابق بھارتی صحافی کے فون پر ٹول کا استعمال ناقابل قبول اوراشتعال انگیز تھا۔جو حکومت بھی صحافیوں کی جاسوسی کررہی ہے، اس اقدام کی سیاسی مفاد کے علاوہ کوئی معقول وضاحت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024