Saturday, April 19, 2025, 8:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی فلم پروڈیوسر 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

بھارتی فلم پروڈیوسر 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

ملزم جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے4 فلمیں بنائی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 ہزار کروڑ کی مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں فلم پروڈیوسر جعفر صادق کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی این سی بی کا کہنا ہے کہ ملزم جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا اور 4 فلمیں بنائی ہیں، این سی بی کو گزشتہ 4 ماہ سے ملزم کی تلاش تھی۔

این سی بی کے مطابق ملزم بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے اب تک بھارت سے ان دونوں ممالک میں 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کی ہے۔

banner

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بتایا کہ ملزم نے 45 مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ملک بھیجی، ملزم کی گرفتاری چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی، ملزمان نے یہ منشیات سری لنکا اسمگل کرنا تھی۔

این سی بی کے مطابق چنئی میں جن ٹرین کے دو مسافروں سے 36 کلو منشیات برآمد کی گئی وہ دونوں میاں بیوی ہیں جب کہ برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024