Sunday, December 22, 2024, 6:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی لوک سبھا کے انتخابات مکمل، ایگزٹ پول میں بی جے پی آگے

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات مکمل، ایگزٹ پول میں بی جے پی آگے

آخری مرحلے کے لئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد انتخابات ختم

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو برترہے۔

بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا۔

ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہا۔

سات مراحل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4جون کو کیا جائے گا تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیئے گئے ہیں۔

banner

ری پبلک بھارت میٹرکس کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 543 میں سے 353 سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے

کانگریس پر مشتمل اتحاد ’انڈیا‘ کو 118 سے 133 نشستیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

دینک بھاسکر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں بنے دائیں بازو کے اتحاد کو 285 سے 350 جبکہ کانگریس اتحاد کو 145 سے 201 اور دیگر جماعتوں کو 33 سے 49 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے کئی ریاستوں میں مخالفین سے آگے ہے اور ان ریاستوں میں گجرات، دہلی، اڑیسہ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ شامل ہیں جبکہ کانگریس کی پنجاب اور کیرالہ میں برتری کا امکان ہے۔

حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024